تحریک انصاف نے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کیلئے درخواست دائر کردی

شیڈول کے مطابق تمام نشستوں پر پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔ فائل فوٹو شیڈول کے مطابق تمام نشستوں پر پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں 16 اکتوبر کو شیڈول ضمنی انتخابات کو روکنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

انتخابات روکنے کے لئے درخواست تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا مرضی کے حلقوں میں الیکشن کرانا آئین و جمہوریت کے منافی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر الیکشن شیڈول معطل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف کی اپیل اثرانداز ہوگی، 123 استعفوں کی منظوری سے متعلق اپیل پر فیصلے تک شیڈول معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول تبدیل کردیا تھا، اور اعلان کیا تھا کہ تمام نشستوں پر پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔

install suchtv android app on google app store