ملک میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 7 افراد جاں بحق

سیلاب فائل فوٹو سیلاب

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ این ڈی ایم اے کے نئی رپورٹ کے مطابق مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 576 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں ایک، سندھ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ زخمیوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 862 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 392 پل اور 13 ہزار 93 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں۔ اب تک ایک لاکھ 17 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔سیلاب کے باعث اب تک 10 لاکھ 17 ہزار423 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store