سیلاب متاثرین کے بچاؤ اور بحالی میں عالمی شراکت داروں کی امداد اہم ہو گی: آرمی چیف

 آرمی چیف کی یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا سے ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف کی یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کے بچاؤ اور بحالی میں اہم ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے یہ بات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا سے ملاقات میں کہی ہے۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیوٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان و یورپی یونین کے درمیان تعلقات پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پر امید ہیں۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے آرمی چیف سے بات چیت کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے پاکستانی عوام کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

 

install suchtv android app on google app store