پرامن، مستحکم اورخوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح ہے: وزیرخارجہ

پرامن، مستحکم اورخوشحال افغانستان پاکستان کی ترجیح ہے: وزیرخارجہ فائل فوٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پرامن،مستحکم اور خوشحال افغانستان، پاکستان کی ترجیح ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اس ملاقات کے موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پرامن،مستحکم اور خوشحال افغانستان، پاکستان کی ترجیح ہے اور افغانستان اور دیگر ممالک میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل روابط ضروری ہیں۔

وزیرخارجہ نے افغانستان میں پیشرفت کے لئے پاکستان کی طرف سے علاقائی اتفاق رائے کی کوششوں کو اجاگر کیا اورپڑوسی ملک کے ساتھ دو طرفہ روابط اور انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی اعانت کے لئے سہولت کاری پر بھی روشنی ڈالی۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن و استحکام اور محفوظ انخلا کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store