نوازشریف کے مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی: مریم نواز

نوازشریف کے مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی: مریم نواز فائل فوٹو نوازشریف کے مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی۔

رہنما (ن) کا کہنا تھا کہ مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں تحریر ہے کہ نوازشریف کو گرانے کی کوشش کرنے والے خود تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن گئے۔ نوازشریف قائم رہا اور قائم رہے گا انشاءاللہ۔ عوام اور نواز شریف کا رشتہ لازوال ہے۔

install suchtv android app on google app store