چین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان

چین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان فائل فوٹو

چین نے پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے مزید 500 ملین یوان کی امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، چین نے سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ہنگامی بنیاد پر انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کے لئے 100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا۔

چینی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے 300 ملین یوان دے گی جبکہ پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان کا اعلان کیا گیا ہے۔

چین سیلاب زدگان کیلئے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گا ، چینی امداد 71.3 ملین ڈالر اور پاکستانی کرنسی میں 15.8 ارب روپے بنتی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل آرمی چیف کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے اپیل پر یو اے ای سمیت عالمی امدادی ادارے بڑے اعلان کرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store