نوازشریف پاکستان کا اثاثہ ہیں، وہ جلد آئیں گے: خواجہ آصف

 خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے ان ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر نوازشریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں آج آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے، نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔

install suchtv android app on google app store