وزیراعظم آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ

وزیراعظم آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ فائل فوٹو

وزیراعظم محمد شہباز شریف آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔

دورہ لندن کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم لندن سے امریکا کے شہر نیویارک جائیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم کا دورہ ٹانک خراب موسم کے باعث ملتوی ہوگیا، تاہم وزیراعظم نے ہوائی اڈے پر ہی سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج بروز ہفتہ 17 ستمبر کو موسم کی خرابی کے سبب میانوالی سے ٹانک روانہ نہ ہوسکے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے ہوائی اڈے پر ہی سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کرلیا۔

ہوائی اڈے پر بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کی۔ وزیراعظم ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلقہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store