بہت سے لوگ اپنے مفادات کیلئے سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں: صدر مملکت

عارف علوی فائل فوٹو عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے مفادات کیلئے سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔پاکستان تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، کچھ لو اور کچھ دو کے فارمولے کے تحت چلنا چاہیے، ہٹ دھرمی سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سیاستدانوں کو بیٹھ کر بات کرنا چاہیے، میری کوششیں جاری ہیں ان کا اظہار نہیں کر سکتا، سابقہ اور موجودہ حکومت کے ساتھ رابطے اچھے ہیں، بہت پراعتماد ہوں کہ جلد کوئی راستہ نکل آئے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران سب سے بڑا ہے حالانکہ سیاسی بحران سے نمٹنا سب سے آسان ہے، سیاسی بحران مشکل اس لیے ہے کہ بہت سے لوگ اپنے مفادات کے لیے اس سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بحران میں غریب پس رہا ہے، عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں، موجودہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے، ورلڈ بینک کہہ رہا ہے پاکستان ڈیفالٹ کر رہا ہے، آئی ایم ایف کی قسط ملنے سے وقتی ریلیف ملا ہے، معیشت کا ماہر نہیں ہوں صرف تجاویز ہی دے سکتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store