وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی قیادت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی قیادت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے قیادت کے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے عمران خان اور شوکت ترین کے خلاف اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف آئینی و قانونی لحاظ سے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا اور سابق حکمران جماعت کے اہم رہنماؤں کے خلاف مختلف آئینی و قانونی شقوں کا شکنجہ کسنے کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین و دیگر کے خلاف اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 63 کی شق جی کے تحت نظریہ پاکستان ، اقتدار اعلیٰ ، ملکی سالمیت اور سلامتی کے ساتھ مسلح افواج و عدلیہ کے تقدس کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف پاکستان پینل کوڈ 406 کے تحت کارروائی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان پینل کوڈ کی شق 406 خیانت مجرمانہ کے مرتکب شخص کے خلاف کارروائی کا اختیار دیتی ہے۔

install suchtv android app on google app store