عمران کا پاک فوج کے متعلق بیان پربلاول کا شدید ردعمل

بلاول بٹھو فائل فوٹو بلاول بٹھو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان ملک اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دفاعی ادارے اور کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان انتشار پھیلا کر پاکستان کو لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکنمحب وطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پورا ملک اور عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانا، حب الوطنی اورغداری کے سرٹیفکیٹ دینا عمران خان کی پہچان ہے۔

install suchtv android app on google app store