عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے: آصف زرداری

آصف علی زرداری فائل فوٹو آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔

پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ فتنہ کون ہے۔آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔ اس شخص نے ملک کو کمزور کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اداروں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے۔ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محب وطن ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے۔سیلاب متاثرین کی مدد کی کوشش جاری ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آرہی ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

install suchtv android app on google app store