بھارتی مظالم کشمیری عوام کے جذبات کو نہیں دبا سکتے: دفتر خارجہ

عاصم افتخار فائل فوٹو عاصم افتخار

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی بربریت اور مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبات کو نہیں دبا سکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ آج حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی ہے اور بھارتی ناظم الامور کو علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے بڑی سطح پر تباہی ہوئی ہے۔ اوورسیز پاکستانی اس آفت سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store