اسد عمر نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری جمع کرادی

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمے میں درخواست قبل از گرفتاری جمع کروادی۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سیشن کورٹ میں وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنر اس وقت لاہور کی ریلی میں شریک تھا۔ میں پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔ ضمانت منظور کی جائے۔ خدشہ ہے کہ مجھے سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ سے پہلے سیشن کورٹ سے ضمانت لینے کا فورم موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store