پاک فوج سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹس پکڑے گئے

پاک فوج سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹس پکڑے گئے فائل فوٹو

پاک فوج اور سربراہ پاک فوج کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والے مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹس پکڑے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئر نوید نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ آرمی چیف نے 14 اگست کی تقریب میں شرکت کی جو لندن کے سفارتخانے میں ہوئی۔

تاہم سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ویڈیو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مئی 2021 میں ہونے والے دورہ یوکرین کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد نوید افضل ایک سمندر پار پاکستانی اور پنجاب کے ضلع جھنگ کا رہائشی ہے، سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والا محمد نوید افضل پی ٹی آئی کا کارکن ہے۔

 

install suchtv android app on google app store