شہباز گل پر تشدد کی خبریں جھوٹی ہیں: اسلام آباد پولیس

شہباز گل فائل فوٹو شہباز گل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد سے متعلق پولیس کا بیان سامنے آگیا، اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو فراہم کرے، عوام کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

پولیس نے تشدد کیے جانے کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے عدالت کے حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے کام کرتی ہے، پولیس کو بطور ادارہ بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

پولیس نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ اسلام آباد پولیس کو فراہم کرسکتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ بلا تصدیق کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

install suchtv android app on google app store