شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں: شاہ محمود قریشی

شہباز گل اور شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شہباز گل اور شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز گل کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں، لوگوں نے ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں، لوگوں نے ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور آئی جی کا رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں، انسان سے غلطی ہوجاتی ہے لیکن اس کے لیے قانون ہے، صفائی کا موقع دیا جائے۔

دوسری جانب شبلی فراز نے الزام لگایا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جھوٹ ہے، وفاقی حکومت اور پمز انتظامیہ رپورٹ تبدیل کروارہے ہیں۔

شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے تمام ایس او پیز پولیس کے ساتھ طے تھے، اس کے باوجود ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، پتا ہی نہیں ہے شہباز گل پمز میں ہیں بھی یا نہیں۔

install suchtv android app on google app store