عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور پارٹی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز کے تحت تینوں رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جلسوں اور انٹرویوز میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر الزامات عائد کیے تھے۔

نوٹسز کے تحت یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسد عمر اور فواد چودھری نے بھی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پرالزامات عائد کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store