بھارت کشمیریوں پر جبری اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر

 تنویر الیاس فائل فوٹو تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بھارت جبری طور پر کشمیریوں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا، کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ہندوستان کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر بنایا جائے گا۔

ویڈیو پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت جبری طور پر کشمیریوں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ہندوستان کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پرمنایا جائے گا۔

دنیا بھر میں موجود کشمیریوں سے اپیل ہے بھارت کے خلاف احتجاج کرے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش تماشائی ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے کیونکہ بھارت جبری طور کشمیریوں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا۔

سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ ایشیاء میں ترقی کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر سے گزرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store