عمران خان نے خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: حمزہ شہباز

 حمزہ شہباز فائل فوٹو حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، عمران نیازی نے خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ جیسے لاہور جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی، وہی حال انہوں نےمعیشت اور خارجہ پالیسی کا کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی سیاسی مفاد کے لیے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے جبکہ پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے خود امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کر رکھی ہے۔

install suchtv android app on google app store