آئی ایم ایف کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول

آئی ایم ایف فائل فوٹو آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششوں اور اس معاملے میں آرمی چیف کے مختلف ممالک سے روابط کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھتی جا رہی ہے جب کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔

مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ 215.79 روپے ہوگئے۔

 

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store