13 اگست کے جلسے میں بتاوں گا حقیقی آزادی کیسے ملتی ہے: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 13 اگست کے جلسے میں بتاوں گا حقیقی آزادی کیسے ملتی ہے۔

اسلام آباد میں اقلیتی برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے، ہمارے دین میں انسان سب برابر ہیں،ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد میں سب کو شریک ہونا چاہیے،اس جماعت کا مقصد عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، انسانی معاشرے میں انصاف اور انسانیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر ایک ٹولہ مسلط کیا گیا ہے، چھوٹا ٹولہ کہتا ہے کہ ہمیں این آر او دیا جائے، یہ جرم کرتے ہیں اور کہتے ہیں این آر او دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا مقصد کمزور اور طاقتور قانون کے سامنے برابر ہوں،حقیقی آزادی اس وقت ملتی ہے جبکہ انصاف ملتا ہے۔

install suchtv android app on google app store