تحریک انصاف کی 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی فائل فوٹو پی ٹی آئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول فوری معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں شیڈول ضمنی انتخابات کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کا کيا قانونی جواز ہے، الیکشن کمیشن کے پاس نشستیں خالی ہونے کا معاملہ آیا تو انہوں نے شيڈول دے دیا۔

وکیل پی ٹی آئی عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ہم تو پہلے دن سے الیکشن مانگ رہے ہیں لیکن سب نشستوں پر ساتھ کرائیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے ان نشستوں پر تو جا کر الیکشن لڑیں، یہ تو وقت کی بات ہے باقی نشستوں پر بھی الیکشن ہو جائیں گے، شیڈول معطل کرنے کا معاملہ 16 اگست کو دیکھیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی، اور ریمارکس دیئے کہ 16 اگست کو اس معاملے کو دیکھیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store