تحریک انصاف کے خلاف بڑا مقدمہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بڑامقدمہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاک فوج اور تحریک انصاف میں خلیج بنانے کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے، ایسا مقدمہ بنایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے طاقتور لوگوں سےپنجاب کا اقتدارچھینا ہے، بند کمرے میں بیٹھ کر لوگوں کے ضمیر خریدے گئے، عمران خان کی کال پر قوم بار بار نکلتی رہی، پنجاب ضمنی الیکشن کے بعد امپورٹڈ حکومت خوف میں مبتلا ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہبازگل کوتشدد کرکے لے جایاگیا، تحریک انصاف کےخلاف بڑامقدمہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور تحریک انصاف میں خلیج بنانے کابیانیہ بنایا جا رہا ہے، شہبازگل کے معاملے قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے، شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری سے قبل کوئی وارنٹ جاری ہوتا ہے، مقدمہ بنایا ج ارہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، شہباز گل نے جو بات کی ہوسکتا ہے آپ کو اس سے اختلاف ہو، مگر طاقت کا استعمال مناسب نہیں، ایک سچا لیڈر بند کمرے کی سازش کیخلاف کھڑا ہو گیا، ن اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کے بیانات دیکھ لیں، تقاریر مل جائیں گی، گزشتہ روز کے واقعے کو سمجھنے کے لیے 4 ماہ کی صورت حال دیکھنا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store