اسلام آباد ائیرپورٹ پر 2 غیر ملکی باشندے گرفتار، منشیات برآمد

اسلام آباد ائیرپورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ائیرپورٹ

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے کوکین بھرے اڑھائی کلو گرام سے زائد کیسپول برآمد کرلیے۔

حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے 2 نائیجیرین باشندوں اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس ہر انھیں ہسپتال منتقل کرکے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔


کیپسول کا مجموعی وزن 2 کلو 9 سو 26 گرام بنتا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store