فوج کے خلاف بات کرنے والے کو پاکستان دشمن قرار دیا جائے: پرویز الٰہی

پرویز الٰہی فائل فوٹو پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بات کرنے والے کو پاکستان دشمن قرار دیا جائے۔

پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ افوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کرسکتا ہے، افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جو بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اسے ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور اسلام کا دشمن ہے، کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، کسی کو بھی فوج کو بدنام کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کررہے ہیں، ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store