عمران خان کو گرفتار کرنے کے خوفناک نتائج برآمد ہونگے، شیخ رشید

 شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا ملک میں خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

سربراہ عوام مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہو گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ خوری اور دہشتگردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کر دے گا۔

 ان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، اس کے اشاروں کو سمجھیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہو گا۔

 

install suchtv android app on google app store