کراچی: جلوس کےگزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

کراچی جلوس فائل فوٹو کراچی جلوس

کراچی کے مرکرز جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جلوس کے گزرگاہوں پر تعینات ہیں، نشانہ باز اسنائپر سے مسلح اہلکار بلند عمارتوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔

جلوس کی فضائی نگرانی کے علاوہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

کراچی میں جلوس کی گزرگاہوں سمیت مختلف مقامات پر موبائل فون سروس معطل ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

اس کے علاوہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کوریج پر بھی پابندی ہے۔

install suchtv android app on google app store