شہباز اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتی ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 24 ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بے وقوف سمجھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 24 ارب روپے کے ملزم حمزہ شہباز کو لندن فرار کرا دیا گیا اور 2 کروڑ روپے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔

install suchtv android app on google app store