جماعت اسلامی نے 12 اگست سے حکومت مخالف احتجاج کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی فائل فوٹو جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدے کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، پی ڈی ایم کی حکومت میں بھی عوام کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔ جماعت اسلامی نے 12 اگست سے حکومت مخالف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں کے غلط فیصلے ہمیشہ عوام کو برداشت کرنے پڑتے ہیں، گزشتہ حکومتو ں نے بھی غلط فیصلے کئے، بیوروکریسی نے بھی حکومتوں کو مس گائیڈ کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ ملکی حالات کی وجہ سے ہر پانچواں شہری ڈپریشن کا شکار ہو گیا ہے، تحریک انصاف کے تمام وعدے جھوٹے تھے، تحریک انصاف نے یوٹرن لینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چار سالوں میں اکانومی ریورس گئیر میں رہی، پی ٹی آئی نے مافیاز کو نوازا اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں اضافہ ہوا۔

install suchtv android app on google app store