وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورۂ

وزیراعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اس وقت خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہے وزیراعظم نے خیبرپختونخوا حکومت سے سیلاب متاثرین کی امدادی رقم میں اضافے کی درخواست کردی۔

ٹانک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کے پی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم میں اضافہ کرے اور یہ رقم 8 سے 10 لاکھ روپے کرے تو بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دے رہی ہے، سیلاب سے مکمل تباہ گھر کے مالک کو 5 لاکھ اور جزوی متاثرگھرکو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ متاثرہ علاقوں کا دورہ مکمل کرکے ایک دو روز میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو میرا سلام دیں، سیلاب متاثرین کے لیے سب مل کر کام کررہے ہیں اور وزیراعلیٰ کی نگرانی میں جو کام ہورہا ہے وہ بہت اچھی بات ہے، ہمیں اسی یکسوئی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نےٹانک روڈ وفاقی حکومت کی جانب سے بناکر دینے کا اعلان کیا۔

install suchtv android app on google app store