راولپنڈی: میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، مسافر محفوظ

راوالپنڈی میٹرو بس فائل فوٹو راوالپنڈی میٹرو بس

مری روڑ پر میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

سکستھ روڈ رحمان آباد جانے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے رحمان آباد اسٹیشن پر بس کو روکا اور تمام مسافروں کو ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ سے باہر نکالا گیا۔

کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور میٹرو بس اسٹیشن بھی مکمل مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ریسکیو 1122 انتظامیہ نے آگ پر قابو پانے کیلئے فوری قریب ترین ایمبولینس، فائرٹرک اور ریسکیو وہیکل کو موقع پر روانہ کیا، جس وجہ سے بروقت آگ پر قابو پا لیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store