فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران نیازی پر فرد جرم ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے کہ انہوں نے جھوٹے حلف نامے جمع کرائے اور غیر قانونی طور پر غیر ملکی رقم وصول کر کے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی۔ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران خان کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store