آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کورکمانڈر کوئٹہ سمیت اہم شخصیات سوار تھیں

آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ فائل فوٹو آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ

کوئٹہ سے کراچی کیلئے اڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے، جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت دیگر افراد سوار تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے، جس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا کہ اس دوران کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سرفراز علی سمیت 6 افسران میں سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے کوئٹہ سے اڑان بھری تھی اور گزشتہ 5 گھنٹے سے لاپتہ ہے۔

install suchtv android app on google app store