چند ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے، ارکان تیاری کریں: عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی مگر میں سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔

بعد ازاں عمران خان سے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی جبکہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں بہترین پرفارمنس پر پارٹی رہنماؤں کی تعریف بھی کی۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے، بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store