مداخلت نرم ہو یا سخت ہمیں مل کر ملک بچانا ہے: شیخ رشید

  • اپ ڈیٹ:
شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مداخلت نرم ہو یا گرم سب کو مل کر ملک کوبچانا ہے، سیاسی انتشار، خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ نے لکھا کہ سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مہنگائی کی شرح اڑتیس فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا خریدنے سے بھی قاصر ہے۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

بڑھتی مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔ غریب وینٹیلیٹر پر ہے اور سیکڑوں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں۔ 

install suchtv android app on google app store