معیشت کی بگڑتی صورتحال نہایت تشویشناک ہے: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کل نظریں سیاست پر لگی ہوئی ہیں مگر معیشت کی بگڑتی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ حالات پہلے ہی خراب ہو گئے تھے لیکن اب دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ہفتوں کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے اور آج سے تقریباً ایک ماہ قبل چین سے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا تھا اور چین سے لیے جانے والے 2.3 ارب ڈالرز کے قرض میں سے 2 ارب ڈالرز استعمال ہو چکے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ روپے کی قدر میں اتنی تیزی سے کمی آرہی ہے کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ جس دن سے عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 62 روپے تک گر چکا ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں پیٹرول، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہو گا اور صورتحال اتنی خطرناک ہو چکی ہے کہ خام مال کی ایل سی اس وقت نہیں کھل رہی۔

install suchtv android app on google app store