نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ‏ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔‏ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے، نہ ہی باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ۔جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔

ان کا کہا ہے کہ ڈالر 250 کا، بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔ بحران سری لنکا سے لبنان، عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔ ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store