سپریم کورٹ نے عمران خان کا سازش کا بیانیہ اڑا کر رکھ دیا، مریم نواز

 مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کا سازش کا بیانیہ اڑا کر رکھ دیا ہے۔

کہوٹہ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج تاریخی فیصلہ آیا ہے، جج نے کہا کہ یہ آئین توڑنے کا مرتکب ہوا ہے، آئین توڑنے والوں پرآرٹیکل 6 لگنا چاہئے اورغداری کے مقدمے چلنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے عوام کیلئے اچھی خبریں لے کر آئیں گے،آج وزیراعظم رات کو قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی وہ ہوتی ہے کہ الیکشن سے پہلے جماعت کے سربراہ کو ڈس کوالیفائی کر کے جیل میں بند کردو۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے کسی کو سازش کے ذریعے باہر نہیں کیا، ڈرتے کیوں ہو؟آومیدان میں اور مقابلہ کرو شیر کے ساتھ، کہتا ہے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی بیٹھ کر دھاندلی کر رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store