ساڑھے سات کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کا ڈھانچہ برائے فروخت

ڈائنوسار کا ڈھانچہ فائل فوٹو ڈائنوسار کا ڈھانچہ

قریباً سات کروڑ 60 لاکھ سال قدیم ڈائنوسار کا ڈھانچہ اس ماہ نیلامی کےلیے پیش کیا جائے گا۔

یہ رکاز مشہور خونخوار ڈائنوسار ٹی ریکس کے رشتے دار کا ہے جسے گورجوسارس کا نام دیا گیا ہے۔ سودبے نامی نیلام گھر اسے 28 جولائی کو بولی کے لیے پیش کرے گا۔ گورجوسارس مغربی امریکا اور کینیدا میں عام پایا جاتا تھا۔

محتاط اندازے کے مطابق یہ ٹی ریکس سے بھی ایک کروڑ سال پہلے زمین پر موجود تھا۔ اس کا قدرے مکمل ڈھانچہ 2018 میں مونٹانا کے قریب دریائے جیوڈتھ سے دریافت ہوا تھا۔ اس کی تفصیلات دیکھ کر اب بھی ماہرین حیران ہیں۔ اس گوشت خور ڈھانچے کی اونچائی دس فٹ اور لمبائی 22 فٹ ہے۔

اگرچہ اس نوع کے ڈائنوسار کی ہڈیاں بڑے عجائب گھروں میں موجود ہیں لیکن یہ دنیا کا واحد فاسل ہے جو ایک ذاتی شخص کی ملکیت میں موجود ہے اور اب وہ اسے فروخت کرنا چاہتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فاسل 50 سے 80 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا تاہم اس کی اصل قدر تو نیلامی کے وقت ہی سامنے آسکے گی۔

install suchtv android app on google app store