عدالت نے پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے اہلکار کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا

عدالت نے  پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے اہلکار کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا فائل فوٹو عدالت نے پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے اہلکار کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے اہلکار مثل خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

بنی گالا میں پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے اہلکار کی جانب سے فائرنگ کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد سہیل تھہیم نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم مثل خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزم کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 21 جولائی کو متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم مثل خان کو 6 جولائی کو گرفتار کرکے تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store