وزیراعظم کی حجاج کرام سے دعا کی اپیل

 وزیراعظم کی حجاج کرام سے دعا کی اپیل فائل فوٹو وزیراعظم کی حجاج کرام سے دعا کی اپیل

اللہ ملک کو قرض کی دلدل سے نکال دے، وزیراعظم کی حجاج کرام سے دعا کی اپیل وزیراعظم شہباز شریف نے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو مبارک باد پیش کی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ میں لکھا کہ اللہ آج کے دن کی برکت سے ملک کو قرض کی دلدل سے نکال دے، اللہ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے، وزیراعظم کی جانب سے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store