لاہور میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق

 تین بچے جاں بحق فائل فوٹو تین بچے جاں بحق

بادامی باغ کے علاقے میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ابتدائی طور پر ایک بچہ 12 سالہ ثقلین جاں بحق ہوا جب کہ متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مزید دو بچے اظہر اور دلاور بھی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد تین ہوگئی جب کہ زخمیوں میں حمزہ، ساگر اور عبدالباسط شامل ہیں جنہیں اسپتال سے ڈستینج کردیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی بچوں کے بہتر علاج کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store