پاکستانی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئے

پاکستانی عازمین حج فائل فوٹو پاکستانی عازمین حج

30 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئے، سرکاری اسکیم کے تحت 16900 عازمین براہ راست مدینہ پہنچانے گئے۔

مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق پاکستان سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچنے والے تمام عازمین حج کو جمعہ 24 جون تک مکہ مکرمہ پہنچانے کا عمل مکمل کرلیا جاٗئے گا۔

میڈیا سیل کے مطابق پاکستان سے براہ راست مدینہ کیلئے چھ جون کو شروع ہوئیں اور مجموعی طور پر ان پروازوں کے ذریعے سرکاری اسکیم کے تحت 16900 پاکستانی براہ راست مدینہ پہنچانے گئے۔ مدینہ پہنچنے والے تمام عازمین کو روضہ رسول ص پر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کی ادائیگی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔

اس طرح عازمین کو مدینہ میں آٹھ روزہ قیام کے بعد مکہ روانگی کا عمل شروع کیا گیا۔ مدینہ سے مکہ روانگی کا عمل 14جون کو شروع کیا گیا جو جمعہ 24 جون کو مکمل کرلیا جائے گا۔ مدینہ سے مکہ 16900 پاکستانی عازمین کو پہنچانے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے جدہ کے ذریعے سے براہ راست مکہ مکرمہ پروازوں کا عمل بھی جاری ہے مجموعی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ اسکیموں کے تحت 30 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store