ملک کی معیشت کے ساتھ پچھلے دور میں کھلواڑ ہوا: وزیر قانون

ایوان بالا (سینیٹ) میں قائد ایوان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ فائل فوٹو ایوان بالا (سینیٹ) میں قائد ایوان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

ایوان بالا (سینیٹ) میں قائد ایوان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سابق حکومت کانٹے بچھا کر گئی، سب جانتے ہیں کہ معاشی تباہی راتوں رات نہیں ہوئی، اتحادی حکومت نے ریاست کو ترجیح دی، پر تعیش چیزوں پر ٹیکس لگایا۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں حکومت میں آئے دو مہینے ہوئے ہیں، ترین صاحب نے تین بنا دیے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں تو اتنی جلدی یہ سب کیوں ہوگیا؟

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک کی معیشت کے ساتھ پچھلے دور میں کھلواڑ ہوا، سرکاری ملازمین نے کام کرنا چھوڑ دیا، پیپرا رولز کے ڈر سے منصوبوں پر کام نہیں ہوا، پیٹرولیم کی مد میں 120 ارب روپے ماہانہ خرچ کردیے گئے۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاہدہ ملک کے ساتھ ہوتا ہے، عمران یا شہباز کے ساتھ نہیں، ہم نے ملک کے امیج کی خاطر معاہدوں پر عمل درآمد کیا۔

سینیٹ میں قائد ایوان اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپوزیشن کو بھی ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دعوت دی لیکن اپوزیشن نے اسمبلی چھوڑ کر باہر ڈیرے لگا دیئے، اب روز وکلا کی مشاورت بلاتے ہیں کہ آئندہ لانگ مارچ کریں یا نہ کریں؟

install suchtv android app on google app store