یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ فائل فوٹو یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر کئی اشیا  مہنگی ہونے کے ایک روز بعد ہی دالوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ سفید چنے کی قیمت 87روپے فی کلواضافے کے بعد 213روپے سے 300روپے فی کلوہوگئی  جب کہ دال مسور کی قیمت میں 55روپے  کے بعد 215روپے سے بڑھ کر 270روپے فی کلوہوگئی 

 واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہی بڑا اضافہ کیا گیا تھا اور نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی غذائی اشیا کو کم قیمتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store