اب پولیس اہلکارگھوڑوں پر پٹرولنگ کریں گے

 اب پولیس اہلکارگھوڑوں پر پٹرولنگ کریں گے فائل فوٹو اب پولیس اہلکارگھوڑوں پر پٹرولنگ کریں گے

اسلام آباد میں اب پولیس اہلکارگھوڑوں پر پٹرولنگ کریں گے، پولیس نے پارکس، ہائیکنگ ٹریلز، کچے راستوں، پہاڑی علاقوں اور دشوار گزار جگہوں پر گھڑ سوار دستے تعینات کردیئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پٹرولنگ کا نظام موثربنانے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے چاق و چوبند گھڑسوار دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

گھڑ سوار دستے وہاں تعینات ہوں گے جہاں پٹرولنگ گاڑیاں ایگل اور فالکن کارآمد نہیں، گھڑسوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ پولیس کا عوام میں بہتر امیج اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

install suchtv android app on google app store