فتنہ خان کا سیاسی مستقبل ختم ہے، مریم نواز

 مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نہ صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پِٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتا ہے کہ اس کی جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے، روئے نا تو کیا کرے ؟ مریم نواز نے کہا کہ نیب کا رونا رونے والے فتنہ خان نے دھوکے سے طیبہ گُل کو ہفتوں وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا، اُس سے چیئرمین نیب کی ویڈیوز لیں،پھر ان ویڈیوز کے ذریعے چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا اور من پسند فیصلے لیے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرنے کے لیے استعمال کرنے پر سخت ایکشن ہونا چاہیے ۔

install suchtv android app on google app store