پی ٹی آئی کا نیب ترمیمی بل کے خلاف آئینی و قانونی فورم سے رجوع کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فائل فوٹو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب ترمیمی بل کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ خاموش نہیں بیٹھیں گے ترمیم کے خلاف آئینی و قانونی فورم سے رجوع کریں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جانتا تھا کہ یہ اقتدار میں آ کر اپنے آپ کو بچائیں گے اور انہوں ںے ریفارمز کے نام پر اپنے کیسز بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ این آر او نے اس ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، نیب ترامیم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا۔

اجلاس میں خرم دستگیر کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے کہ یہ این آر او لینے کے لیے حکومت میں آئے، مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق شرکا کے درمیان خواجہ آصف کا صدر مملکت سے متعلق بیان بھی زیر بحث آیا۔ رہنماؤں نے خواجہ آصف کے بیان کو شرم ناک اور حلف سے انحراف قرار دیا۔

install suchtv android app on google app store