نیب قوانین میں ترمیم سے فالودہ، زرداری اور بلاول کے کیسز ختم ہوجائیں گے، فواد چودھری

فواد چودھری فائل فوٹو فواد چودھری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے ن لیگ نے پہلا این آر او پرویز مشرف سے لیا ، دوسرا اب لیا جارہا ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم سے فالودہ، زرداری اور بلاول کے کیسز ختم ہوجائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔ وزیرخزانہ امریکی سفیر سے کہتے ہیں آئی ایم ایف سے ہماری ڈیل کرائیں۔ نااہل اور نالائق امپورٹڈ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیاہے؟

انہوں نے کہاہے کہ کہا جاتا تھا مہنگائی ہماری وجہ سے ہے، حکومت کو آتے ہی کیا ہوگیا۔ہمیں ڈر لگنا شروع ہوگیا ہے کہ یہ ملک کو کدھر لے کر جائیں گے۔یہ ملک کو سری لنکا کے حالات کی طرف لے کر جائیں گے۔ڈالر غائب ہوگیا ، 22 کروڑ عوام کا ملک ہے سری لنکا نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 ہی قوتیں فوج اور پی ٹی آئی وفاق کو اکٹھا کرتی ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ وفاق اور پاکستان کی بات کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخرم دستگیر کا مشکور ہوں انہوں نے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیرخرم دستگیر نے کہا عمران خان 100 ججز لگا رہے تھے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ساری قیادت کے خلاف کیسز کے فیصلے آجاتے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی یوم سیاہ منارہی ہے۔1100ارب کے مقدمے نیب دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے۔شریف اور زرداری فیملی کو خصوصی فائدے دیئے گئے۔پانامہ کیسز کو فائدہ پہنچانے کے لیے بھی اسپیشل ترامیم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہبیوی ، بچوں یا کسی اور کے نام پر اثاثوں کی چھان بین نہیں ہو پائے گی۔بے نامی اثاثوں کو نکال دیا گیا ہے۔این آر او ایک کے تحت شریف خاندان اور زرداری کے کیسز ختم ہوگئے۔نیب قانون کا سیکشن 14 ختم کردیا گیا ، ممنوعہ رقم سے متعلق ثبوت ملزم فراہم کرتا تھا ۔نئے قوانین میں اثاثوں کی تعریف تبدیل کردی گئی ۔

ان کا کہنا ہے کہ سیکشن 21 کے مطابق بیرون ملک کی شہادت نہیں مانی جائے گی، اے ون فیلڈ ختم ہورہا ہے۔پبلک ایٹ لارج کی دھوکہ دہی میں 50سے کم افراد کو بڑھا کر 100 کر دیا گیا۔منی ٹریل کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔نیب کا اختیار ختم کر دیا گیا، اب وہ وزرات داخلہ کے ماتحت ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیکشن 5 یو میں سویلینز کے کیسز بھی ختم کر دیئے گئے ہیں۔ ترمیم سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے آشیانہ کیس کو فائدہ ہوگا سیکشن 4 میں ترمیم سے راجہ پرویز اور شاید خاقان عباسی کے کیسز کو فائدہ ہوگا۔بیوروکریسی کے فیصلے میں بھی بیورکریٹس کو فائدہ دیا گیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب اب ایف آئی آر نہیں کر سکے گا، پراسس کورٹ میں جائے گا، 6 ماہ میں مقدمہ نہ ہوتو کیس ختم ہوجائے گا۔سیکشن 24 ایف کو بھی ختم کر دیا گیا، چیئرمین اب نوٹیفائی نہیں کر سکے گا، گواہوں کو مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store